fbpx

چار اہم وفاقی وزرا کی پیشی آگئی، اہم خبر جانیئے

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وفاقی وزرا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور جہانگیر ترین کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کے موقع پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما نامزد ہیں جس میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے عدالت نے عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو سعودی عرب سے پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی مد میں ایک …