fbpx

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے استعفیٰ دے دیا

لاھور(نیٹ نیوز)بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کردیا اور اس میں انہوں نے بطور صدر عہدہ سنبھالنے سے لے کر آج تک بیلنس شیٹ کا تذکرہ کیا گیا۔

نعیم الدین نے میڈیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال پہلے عہدہ سنبھالا توبینک میں سیاسی مداخلت اور کرپشن تھی اور بینک دیوالیہ تھا جب کہ اسے 17ارب روپے خسارےکا سامنا تھا۔

نعیم الدین کا کہنا تھا کہ وہ آج بینک کو 12 ارب 50 کروڑروپے سالانہ منافع کے ساتھ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

نعیم الدین کے مطابق انہیں بینک آف پنجاب میں 10 سال پورے ہونے کو ہیں، لیکن اب وہ مزید کام نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …