fbpx

طیاروں کی کمی اور فنی خرابی کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں

لاہور (اپنے نمائندے سے) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے گزشتہ روز بھی 18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔جن میں سے 4پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ 14پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے ان پروازوں کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملکی اور غیر ملکی پروازوں میںکمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور آنے اور جانے والی 4پروازیں منسوخ18لیٹ ہو گئیں۔شاہین ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 730 ایک گھنٹہ 10منٹ تاخیر سے لاہو رپہنچی ۔پی آئی اے، ائیر بلیو، شاہین ائیر، عمان ائیر سمیت دیگر پروازوں کا شیڈول متاثرہوئیں۔ائیر بلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے اور واپس آنے والی پروازیں 430اور 431منسوخ ہو گئی۔ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے اور واپس آنے والی پروازیں 400اور 401بھی منسوخ ہو گئی۔ شاہین ائیر کی کویت سے آنے والی پرواز 442انیس گھنٹے لیٹ۔اتحاد ائیرکی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241ایک گھنٹہ 45منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی۔ایمریٹس کی دبئی سے آنے والی پرواز 624تیس منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی۔ایمریٹس کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 625ایک گھنٹہ 10منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔شاہین ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 730ایک گھنٹہ 10منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …