fbpx

ویڈیو لیک کا معاملہ: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر کو طلب کرلیا

لاہور(نیٹ نیوز) وزیراعظم نے گورنر پنجاب کی شکایت سے متعلق ویڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اور گورنر سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا۔
’چوہدری سرور کو کنٹرول کریں‘ وفاقی وزیر کی جہانگیر ترین کو شکایت

گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر کو اسلام آباد بلوایا ہے جس میں تینوں رہنماؤں سے ویڈیو لیک کے سلسلے میں بات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان پہلے ون ٹو ون تینوں رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادی جماعت (ق) لیگ کے گورنر پنجاب سے متعلق تحفظات کو دور کریں گے جب کہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …