fbpx

بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں ہمارے کشمیری بھائی بستے ہیں، محدود آزادی کے باوجود بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جاتا ہے، پروفیشنل آرمی کے طور پر بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

شیر کی خالہ بھی چور بن گئی

چنیوٹ: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات، پالتو بلیاں چوری کرنے والا گروہ …