fbpx

قاتل حسیناؤں نے جیل میں دھوم مچا دی

بر ازیل(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بر ازیل کی جیل میں سالانہ مقابلہ حُسن کا انعقادکیا گیا جہاں قاتل حسینائیں دیگر خواتین پر سبقت لے گئیں۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں خواتین کی جیل میں 10 ویں سالانہ مقابلہ حُسن کا انعقاد کیا گیا جسے قاتل حسینہ نے جیت کر سر پر چمکتا تاج سجا لیا۔Miss Brasilia Penitentiary 2018 نامی اس مقابلے میں منشیات فر وشی ، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً400 سے زائدخواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی۔مقابلے میں 10 خواتین پر سبقت لے جاتے ہوئے قتل کے جرم میں ملوث اور جیل کاٹتی 25سالہ ورونیکا ویرون نے مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزا رتِ سما جی بہبو د و انسانی حقو ق کی جا نب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خو بصورتی، معلو مات عامہ اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے رویے کی بنیا دپر جانچا گیا ۔

یہ بھی چیک کریں

برٹش ایئرویز کا پاکستان کے حق کا بڑا اعلان

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال …