fbpx

ابوظہبی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز 353 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر اننگ ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے جواب میں پاکستان کی دوسری اننگ جاری ہے اور اس کو مزید 248 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کی جانب سے آخری روز کم وقت میں پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دینے کی کوشش میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی گئی۔ولیمسن کی سنچری کے بعد نکولس نے بھی اپنی سنچری مکمل کی وہ 126 رنز بان کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ پر ٹم ساؤتھی 15 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔کیویز نے آخری روز ایک گھنٹہ بیٹنگ کرنے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بناکر اننگ ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا۔ٹیسٹ کے آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو پہلی ہی گیند پر حسن علی نے کپتان کین ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، انہوں نے 139 رنز کی اننگز کھیلی۔ولیمسن کے آوٹ ہونے کے بعد گرینڈ ہوم بھی 26 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ، ان کے فورا ً بعد واٹلنگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دونوں وکٹین یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔

یہ بھی چیک کریں

برٹش ایئرویز کا پاکستان کے حق کا بڑا اعلان

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال …