تازہ ترین خبریں

گوگل کی 21ویں سالگرہ پر ماضی کے کمپیوٹر کا ‘ڈوڈل’

میئڈیا 92(آن لائن)

سرچ انجن گوگل نے آج اپنی 21ویں سالگرہ پر ایک نیا ڈوڈل دنیا کے ساتھ شیئر کردیا۔

یاد رہے کہ گوگل سرچ انجن کو 21 سال قبل 1998 ستمبر میں لیری پیج اور سرجے برن نے قائم کیا تھا، یہ دونوں کیلی فورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔

ان دونوں طالب علموں نے دنیا کی اس امیر ترین کمپنی کو ایک ريسرچ پروجيکٹ کے طور پر بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: گوگل پر کبھی ان چیزوں کو سرچ مت کریں

دلچسپ بات یہ ہے کہ سرچ انجن کو ‘گوگل’ نام دینے سے قبل ‘بیکرب’ نام دینے کا بھی ارادہ کیا جارہا تھا۔

یہ ریاضی کی اصطلاح ‘GOOGOL’ سے متاثر ہوکر رکھا گیا۔

اپنی 21ویں سالگرہ پر گوگل نے ایک پرانے کمپیوٹر کے کارٹون کا ڈوڈل شیئر کیا۔

ویسے تو اب دنیا بھر میں آج ہی کے دن گوگل کی سالگرہ منائی جاتی ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ 2005 تک گوگل نے اپنی سالگرہ 7 ستمبر کو منائی۔

یہ مزید پڑھیں: گوگل سرچ میں چھپی اس دلچسپ ٹِرک کو آزما کر دیکھا؟

سال 2005 کے بعد کئی تاریخوں پر اس سرچ انجن کی سالگرہ منائی گئی جن میں 8 ستمبر، 26 ستمبر اور اب 27 ستمبر شامل ہیں۔

آج گوگل دنيا بھر ميں ايک سو پچاس سے زائد زبانوں ميں اپنی سروسز انجام دے رہا ہے اور دنیا بھر میں ايک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں

ینگ ڈاکٹرز کو شرم آنی چاہیے مریضوں سے ظلم کررہے ہیں ۔ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد برہم …