تازہ ترین خبریں
دبئی کے حکمران پربیٹیوں کے اغوا اوربیوی کو دھمکانے کے الزامات،برطانوی ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

دبئی کے حکمران پربیٹیوں کے اغوا اوربیوی کو دھمکانے کے الزامات،برطانوی ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

لندن:دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم پر ان کی اہلیہ حیال بنت الحسین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پربرطانوی ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق ہائیکورٹ نے حیال بنت الحسین کی جانب سے اغوا، مرضی کے خلاف واپس لے جانے، تشدد اور دھمکانے کی مہم جیسے الزامات کو درست قرار دے دیا ۔عدالت نے حیال بنت الحسین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کے حکمران کی جانب سے عدالت کو پورا سچ نہیں بتایا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ محمد بن راشدنے اس مقدمے کے فیصلے کی اشاعت پر پابندی لگوانے کی کوشش کی تھی لیکن عدالت نے اسے عوامی مفاد میں قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …