تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ ریجن میں زلزلے کے جھٹکے

مکہ مکرمہ ریجن میں زلزلے کے جھٹکے

ریاض:مکہ مکرمہ ریجن کی تحصیل البیضامیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجس سے شہری خوفزدہ ہو گئے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔جیو لوجیکل سروے بورڈ کے نمائندے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ’ مکہ مکرمہ کی البیضا تحصیل میں زلزلے کی شدت دو درجے کی رہی۔ یہ معمولی نوعیت کا زلزلہ تھا۔ شہری دفاع کے اہلکارو ں نے علاقے کا دورہ کیا ہے۔محکمہ شہری دفاع کا کہناہے کہ البیضاکے تمام شہری اور مقیم غیر ملکی محفوظ ہیں۔البیضا تحصیل مکہ مکرمہ شہر سے 55 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …