تازہ ترین خبریں
امن معاہدے میں اہم پیش رفت، افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کر دیے

امن معاہدے میں اہم پیش رفت، افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کر دیے

کابل:افغان صدر اشرف غنی نے طالبان امریکہ معاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان صر کے دستخط کے بعد ایک ہزار طالبان قیدیوں کو رہائی ملنے کا امکان ہے۔ طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل 4 روز میں شروع ہو جائے گا۔

طالبان امریکہ معاہدے کے تحت 1500 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور قیدیوں کی رہائی کا مقصد براہ راست امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ رہا کیے جانے والے طالبان قیدی دوبارہ پرتشدد کارروائیوں کا حصہ نہیں بنیں گے جبکہ افغان قیدیوں کی بھی جلد رہائی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ قیدیوں کی رہائی امریکہ طالبان معاہدے کا حصہ تھی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے امریکہ طالبان معاہدے کی توثیق کر دی اور قرار داد میں امن عمل یقینی بنانے کے لیے انٹرا افغان مذاکرات پر زور دیا گیا۔معاہدے کے مطابق تمام غیر ملکی افواج 14 ماہ میں افغانستان سے نکل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …