تازہ ترین خبریں
”افغانستان میں یہ کام کرنے کیلئے امریکہ نے طالبان کا ساتھ دیا کیونکہ۔۔“ امریکی جنرل نے بڑا اعتراف کر لیا

”افغانستان میں یہ کام کرنے کیلئے امریکہ نے طالبان کا ساتھ دیا کیونکہ۔۔“ امریکی جنرل نے بڑا اعتراف کر لیا

نیویارک:افغانستان میں داعش کو شکست دینے میں طالبان کا امریکا نے ساتھ دیا، امریکی جنرل نے اعتراف کیا کہ طالبان داعش کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے تھے،دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیوں سے امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے امریکی فوج کی محدود مدد سے داعش کو شکست دی، طالبان نے یہ ثابت کیا کہ وہ داعش کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔امریکی کانگریس میں سماعت کے دوران جنرل میکنزی نے بتایا کہ چند ماہ پہلے جنوبی ننگرہار صوبے میں طالبان نے داعش کو مار بھگایا، اور اس کارروائی کے دوران طالبان کو امریکی فوج کی جانب سے بھی بہت ہی تھوڑی مدد فراہم کی گئی تھی۔

داعش سے لڑائی ایک خونی مقابلہ تھا مگر افغان طالبان نے یہ کر دکھایا، اب ننگرہار میں داعش موجود نہیں۔جنرل میکنزی نے کہا کہ اس کے باوجود وہ بہت زیادہ پرامید نہیں کہ طالبان القاعدہ پر حاوی آ جائیں گے، مگر اس وقت طالبان نے اپنی اس صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو اس سے پہلے سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ، ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، اور سیکرٹری انڈسٹری کے خلاف باقدعدہ کمپین کا آغاز کردیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی …