تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں نجی شعبے کو آفس بند کرنے کی ہدایات ،دفاتر کب تک بند رہیں گے؟سرکاری احکامات سامنے آگئے

سعودی عرب میں نجی شعبے کو آفس بند کرنے کی ہدایات ،دفاتر کب تک بند رہیں گے؟سرکاری احکامات سامنے آگئے

ریاض:سعودی عرب میں حکومت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکیوں کی آمد، بیرون ملک پروازوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے بعد مملکت بھر میں نجی شعبے کو پندرہ دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی حکومت نے بدھ کے روز نجی شعبہ کے کاروبارکیلئے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں اوران کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت انسانی وسائل و سماجی بہبود نے نجی شعبے کے دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 15 دنوں کیلئے دفاتر بند کر کے اپنے ملازمین سے گھروں میں محدودرہ کر کام جاری رکھیں۔ان دفاتر کو مزید ہدایت دی گئی کہ وہ دفاترمیں موجود ملازمین کی تعداد کو کم کر کے صرف ضروری ملازمین کو بلائیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری احتیاطی احکامات کی روشنی میں کام جاری رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ، ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، اور سیکرٹری انڈسٹری کے خلاف باقدعدہ کمپین کا آغاز کردیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی …