تازہ ترین خبریں
امریکی صدر نے کرونا کو پھر چینی وائرس کہہ دیا، چین کا ٹرمپ کو کام پر دھیان دینے کا مشورہ

امریکی صدر نے کرونا کو پھر چینی وائرس کہہ دیا، چین کا ٹرمپ کو کام پر دھیان دینے کا مشورہ

واشنگٹن: امریکی صدر نے کرونا کو پھر چینی وائرس کہہ دیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ چین کو برا کہنے کی بجائے اپنے کام پر دھیان دیں۔

چین کے اعتراض کے باوجود امریکی صدر کرونا کو چینی وائرس کہہ رہے ہیں۔ مزید ایک ٹویٹ میں انہوں نے پھر سے چینی وائرس کی اصطلاح استعمال کی۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے وائرس کو کسی خاص برادری یا علاقے سے جوڑ کر دیکھانا غلط ہے، امریکی اہلکاراور وزیر خارجہ پومپیو بھی اسے کئی بار ووہان وائرس کہہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کرونا وائرس امریکہ کی جانب سے ووہان میں پھینکے جانے کا خدشہ ظاہر کر چکا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چند روز قبل کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس امریکی فوج نے چین منتقل کیا ہو تاہم امریکہ کی جانب سے چین پر جوابی نشتر چلائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …