تازہ ترین خبریں
کورونا وائرس کیخلاف مدد کیلئے چین کا مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کیخلاف مدد کیلئے چین کا مزید ڈاکٹرز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) چینی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور اس کیخلاف مدد کیلئے مزید ڈاکٹرز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی ڈاکٹرز کو لے کر خصوصی طیارہ سترہ اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ خصوصی طیارے میں آٹھ چینی ڈاکٹر ارومچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی ڈاکٹرز پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔ طیارہ اسلام آباد سے واپس جاتے ہوئی کارگو ارومچی لے جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرواز کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن) حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات …