تازہ ترین خبریں
"کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہونااعزازکی بات ہے کیونکہ۔۔۔" ٹرمپ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

"کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہونااعزازکی بات ہے کیونکہ۔۔۔” ٹرمپ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

واشنگٹن(میڈیا 92 آن لائن)کورونا وائرس سے پریشان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حیران کن بیانات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "امریکا میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہونااعزازکی بات ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ ہم سب سے زیادہ ٹیسٹنگ کررہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کووڈ 19 کے سب سے زیادہ کیس ’ایک اعزاز کی علامت‘ ہیں۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں کہا ’میں ایک خاص اعتبار سے اس کو اچھی چیز سمجھتا ہوں کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری ٹیسٹنگ زیادہ بہتر ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹنگ اور اس تمام کام کو ایک زبردست خراج تحسین ہے، جو بہت سارے پیشہ ور افراد نے انجام دیا ہے۔‘

واضح رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں 15 لاکھ سے زیادہ افراد میں اس وائرس کی تشخیص جبکہ 92 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔

بڑی تعدادمیں ہلاکتوں اور کیسز کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ بوکھلا کر رہ گئی ہے۔ صدر ٹرمپ اس مسئلے کو فی الفور حل کرنا چاہ رہے ہیں اور اس کیلئے وہ تندو تیز بیانات سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں۔ گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو دھمکی دی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر ادارے میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائیں یا پھر امریکہ کی طرف سے مکمل طور پر فنڈنگ کے خاتمے کا سامنا کریں۔

اس سے قبل وہ چین پر وائرس روکنے میں ناکامی ، حقائق چھپانے اور عالمی ادارہ صحت کو چین کی حمایت کرنے جیسے الزامات لگا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …