تازہ ترین خبریں
کورونا: دبئی حکومت کا شادی کی تقریبات کی اجازت دینے کا اعلان

کورونا: دبئی حکومت کا شادی کی تقریبات کی اجازت دینے کا اعلان

دبئی کی حکومت نے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شادی کی تقریبات کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی حکومت نے 22 اکتوبر سے شادی ہالز، ہوٹلوں اور دیگر عارضی مقامات پر شادیوں کی اجازت دینے کا مشروط اعلان کیا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ دبئی کی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی کا کہنا ہےکہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر لازمی طور پر عمل کرنا ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق شادی ہالز میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی اور تقریب کے شرکا کو لازمی طور پر ماسک کا استعمال کرنا ہوگا جب کہ ٹینٹ لگا کر کی جانے والی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 30 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

سپریم کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ایک ٹیبل پر زیادہ سے زیادہ پانچ افراد بیٹھ سکیں گے اور مہمانوں کے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھنے پر پابندی ہوگی جب کہ ہر فرد کے درمیان 1.5 میٹر کا فیصلہ ہوگا اور ٹیبلز کے درمیان یہ فاصلہ 2 میٹر تک رکھا جائے گا۔

سپریم کمیٹی کے ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوٹل، شادی ہالز اور گھروں سمیت عارضی مقامات پر کی جانے والی تقریبات صرف 4 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہیں جب کہ بزرگ سمیت کھانسی اور بخار کی علامات والے افراد کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 463 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 31 کمانڈوز ہلاک اور 24 زخمی

افغان فوجی بیس پر خود کش حملہ، 31 کمانڈوز ہلاک اور 24 زخمی

(میڈیا92نیوز)افغانستان میں فوجی کمانڈو بیس اور صوبائی کونسل کے سربراہ کے قافلے پر ہونے ہونے …