انٹرنیٹ ہیکنگ گروپ چوری شدہ رقم فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے لگا

انٹرنیٹ ہیکنگ گروپ چوری شدہ رقم فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے لگا

انٹرنیٹ کی دنیا کا بڑا ہیکنگ گروپ مختلف کمپنیوں سے چوری شدہ رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے لگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈارک سائیڈ ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر چرائے ہیں، لیکن اب وہ دنیا کو رہنے کے لیے بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

ڈارک ویب پر اپنی پوسٹ میں ہیکنگ گروپ نے 10 ہزار ڈالرز دو فلاحی تنظیموں کو بٹ کوائن ڈونیشن کی رسیدیں پوسٹ کی ہیں، اس کے ساتھ گروپ نے ٹیکس ادا کیے جانے کی رسید بھی پوسٹ کی ہے۔

ان دو فلاحی اداروں میں سے ا یک چلڈرن انٹرنیشنل نے ہیکرز کے ڈونیشن کو رکھنے سے انکار کر دیا جب کہ دوسری تنظیم واٹر پراجیکٹ نے اس معاملے پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا سے بچاؤ کےلیے مہنگا ماسک، قیمت 15 لاکھ روپے!

کورونا سے بچاؤ کےلیے مہنگا ماسک، قیمت 15 لاکھ روپے!

(میڈیا92نیوز)جاپان کی ایک کمپنی نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے بہت ہی خاص قسم کا …