تازہ ترین خبریں

کشمیریوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر تمام مسلم ممالک کو سبق دے دیا

بھارت کے تمام تر جبر اور سنسرشپ کے باوجود مقبوضہ کشمیر سے کشمیریوں کے احتجاج کے مناظر دنیا بھر کے سامنے آ گئے

(میڈیا92نیوز آن لائن)
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں جذبہ حریت عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیری نوجوان قابض افواج کی گولیوں کو خاطر میں نہ لائے اور ہزاروں افراد نے سری نگر کی سڑکوں پر بھارتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

پوری مقبوضہ وادی بھارتی تسلط کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔ مظاہرین نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنے والہانہ لگاؤ کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ کشمیری عوام کا کہنا ہے نا کشمیریوں نے کبھی بھارت سے الحاق کا فیصلہ قبول کیا اور نا کبھی بھارتی آئین کو تسلیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی وڈ فلم ’’فریکس‘‘ 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (میڈیا92نیوز) ہالی وڈ کی خطروں اور مہم جوئی سے بھری فلم ’’ فریکس …