فیس بک بھی اپنے اندر تبدیلی لے آیا

لاہور (میڈیا92نیوز)سوشل میڈیا سائٹس دنیا میں وہ واحد ذریعہ ہیں کہ جن کے توسط سے لاکھوں میل دور بیٹھ کر بھی دوستوں سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔فیس بک ان سوشل میڈیا سائٹس میں سب سے زیادہ شہرت رکھتی ہے۔ دنیا بھر میں سوا 2 ارب سے زائد افراداسے استعمال کرتے ہیں، مگر ان میں سے کتنے ایسے ہیں جو اس سائٹ سے لاگ آف ہونے کی زحمت کرتے ہیں؟اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں جو کبھی لاگ آف نہیں ہوئے تو دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے اپنے ہوم پیج کے سلوگن میں خاموشی سے تبدیلی کردی ہے۔
بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے فیس بک کی ٹیگ لائن تھی ‘یہ مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی’تاکہ صارفین کو بتایا جاسکے کہ اس سائٹ کا صارف بننے پر کوئی خرچہ نہیں ہوگا۔
مگر ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار اس کو بدل دیا گیا ہے بلکہ اسے انتہائی خاموشی سے 6 اور 7 اگست کے درمیان بدل کر اسے ‘کوئیک اینڈ ایزی’ کردیا گیا ہے۔اب اس کی وجہ کیا ہے وہ تو کمپنی نے نہیں بتائی مگر فیس بک نے اپنی روایتی سوچ کو ضرور خیرباد کہہ دیا ہے جو عرصے سے کہتی آئی ہے کہ یہ ویب سائٹ استعمال کے لیے مفت ہے اور اشتہارات ہی اس کا ذریعہ آمدنی ہیں۔
تاہم اس کمپنی کو صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے مختلف اسکینڈلز کے باعث کافی مشکلات کا سامنا ہوا اور بظاہر اسی وجہ سے فیس بک نے مفت استعمال کے نکتے سے دستبردار ہونا قبول کرلیا ہے، کیونکہ ایسا کرکے وہ ٹارگٹڈ اشتہارات کو فروخت کرسکے گی۔اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کچھ عرصے بعد فیس بک پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کو پیسے بھی ادا کرنا پڑیں۔مگر یہ وقت آنے پر ہی پتا چلے گا کیونکہ اس وقت تک کمپنی انتظامیہ نے اپنے ایسے کسی ارادے سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ …