تازہ ترین خبریں

ودہولڈنگ ٹیکسز نے بینکنگ نظام کا بیڑا غرق کردیا ہے : فیصل اقبال خواجہ

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)صوبائی دارلحکومت لاہور میں حفیظ لا ءایسوسی ایٹ فرم کے چیف ایگزیکٹو اور سنیئر اچارٹراکاونٹنٹ فیصل اقبال خواجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی سے روٹی کا نوالہ چھینے کیلئے 0.6 فیصد بینکنگ ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس لگایا ہے جسکے نتیجہ میں تاجربرادری سڑکوں پر آگئی تھی لیکن حکومت نے عام آدمی کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا وہ بھی بُری طرح فلاپ ہوئی ہے۔ جتنا پیسہ ایمنسٹی سکیم پر خرچ کیا گیا ہے اُتنا پیسہ آج تک حکومت ریو نیو جمع کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ودہولڈنگ ٹیکس کا سارا اثر بینکوں پر براہ راست پڑا رہا ہے جسکی وجہ بینکنگ نظام کا بیڑاغرق ہونے کے ساتھ ساتھ لوگ بینکوں میں پیسے جمع کروانے اور نکلوانے سے گھبراتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکسز کے بارے اداروں اور کمپنیوں کوعلم نہیں ہے اورٹیکسز قوانین کا علم نہ ہونے کیوجہ سے بہت ساری کمپنیاں اپنے ادارے کا لاکھوں ، کروڑوں کے ناجائز ٹیکسز کی مد میں ہر سال نقصان کرتیں ہیں۔ اگر انھیں کمپنیوں کو بر وقت ٹیکسز کے بارے آگاہی شعور دیا جائے تو وہ مکمل طور پر ٹیکسز قوانین پر عبور حاصل کر کے اپنے ادارے کا لاکھوں ، کروڑوں کا سالانہ فائدہ کر سکتیں ہیں۔ فصیل اقبال خواجہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بینکنگ نظام کو بہتر اور عام آدمی کو بینکنگ نظام کی سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ہر پاکستانی شہری کوبینکنگ ٹرانزیکشن کرنے میں ریلیف مل سکے۔

یہ بھی چیک کریں

لاہور ہائیکورٹ میں سب سے بڑے کیس کی سماعت، جانیئے بڑی خبر

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اراضی سکینڈل کیس کی …