تازہ ترین خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیا۔20 کروڑ ڈالر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا۔

اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے استعمال ہو گا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 50 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرضے سے 8 لاکھ55 ہزارخواتین کو فائدہ ہو گا جو بی آئی ایس پی پروگرام سے متسفید افراد کا 15 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ینگ ڈاکٹرز کو شرم آنی چاہیے مریضوں سے ظلم کررہے ہیں ۔ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد برہم …