تازہ ترین خبریں
ہمیں ہر فنکار کے گانوں کا خیر مقدم کرنا چاہیے: علی عظمت

ہمیں ہر فنکار کے گانوں کا خیر مقدم کرنا چاہیے: علی عظمت

پاکستان سپر لیگ 5 کے گانے ’تیار ہو‘ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر فنکار کے گانوں کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔

گلوکار علی عظمت کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ ہی انہوں نے اس کے کیپشن میں پی ایس ایل 5 کے گانے کو لے کر ہونے والی بحث کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

علی عظمت نے اپنے طویل کیپشن کے آغاز میں کہا کہ ’ہر سال پاکستان سپر لیگ کا گانا جاری کیا جاتا ہے، جس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کا موازنہ گزشتہ گانوں سے کیا جائے‘۔

گلوکار نے کہا کہ ’اس موقع پر بننے والا کوئی بھی گانا،کسی نے بھی گایا ہو وہ جشن میں اضافہ ہی کرتا ہے اور ہمیں بطور قوم ہر اس موقع پر بننے والے ہر گانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے‘۔

پی ایس ایل 5 کے گانے پر ہونے والی بحث کے حوالے سے علی عظمت نے کہا کہ ’ہم پی ایس ایل کے گانے میں دکھایا جانے والا اتحاد کا پیغام بھول کر اس پر زیادہ غور کرتے ہیں کہ یہ گانا کس نے گایا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں ہر فنکار کے گانے کاخیر مقدم کرنا چاہیئے جو اپنے گانے کے ذریعے کرکٹ اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں‘۔

اپنے کیپشن کے اختتام میں علی عظمت نے لکھا کہ پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمہارا، پاکستان زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں

گورنرپنجاب نے قیدیوں اور ایک لاکھ غریب خاندانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سخت تنبیہ کر دی

گورنرپنجاب نے قیدیوں اور ایک لاکھ غریب خاندانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سخت تنبیہ کر دی

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تما م جیلوں کے …