تازہ ترین خبریں
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے شہدا جموں وکشمیر کانفرنس

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے شہدا جموں وکشمیر کانفرنس

ریاض : سعودی عرب میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے شہدا جموں و کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا.

کانفرنس کی صدرات جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب کے صدر سردار پرویز نے کی، نظامت کے فرائض جاوید اختر نے بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے گاہے بہ گاہے اپنے محبوب لیڈر محمد مقبول بٹ کی کاوشوں سے آگاہی دیتے رہے جس کو حاضرین نے بے حد سراہا.

تقریب کے آرگنائزر سردار پرویز کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ شہید کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی کیونکہ کشمیری قوم اپنے اس عظیم سپوت کے مشن کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں، مقبول بٹ شہید نے آزادی کی جو عظیم جدوجہد شروع کی تھی اسے ہم نے جاری رکھنا ہے اور ہم دیار غیر میں رہ کر آزادی کشمیر کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور دنیا پر کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کو آشکار کرتے رہیں گے بھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو طاقت کے بل بوتے پر قید تو کر سکتا ہے مگر کشمیری قوم اپنا حق خودارادیت لیکر رہے گی اور کشمیر آزاد ہوکر رہے گا اور مقبول بٹ شہید سمیت دیگر شہدا جس انداز کے ساتھ اپنے خون سے تحریک آزادی کی تاریخ کو رقم کر رہے ہیں ان کا خون جلد رنگ لائے گا.

تقریب کے مہمان خصوصی سردار شمس کشمیری اور عبدالمجید بٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ اکہتر سالوں سے کشمیر کا مسئلہ جوں کا توں اقوام متحدہ کے سرد خانوں میں پڑا ہوا ہے اور کشمیری غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں حکومت پاکستان کو بھی چاہئیے کہ وہ آزاد کشمیر کی حکومت کو سفارتی سطح پر کشمیریوں کو حق دے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کے مطابق دنیا بھر میں اپنا مقدمہ لڑ سکیں مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کو عظیم تر بنانا چاہتے تھے ایک ایسی قوم جو زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دے سکے مگر دشمن نے ان کو موت کی آغوش میں سلا دیا مگر آج بھی کشمیری قوم انہی کے دئیے ہوئے نظریے کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے بھارتی فورسز اگر کشمیری مردوں کو شہید کریں گی تو کشمیری عورتیں صدائے احتجاج بلند کریں گی اور مقبول بٹ شہید کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گی.

تقریب سے عظمت کشمیری، سردار عتیق،طارق ایوب ,سردار نسیم , عارف گل, نعیم اختر , جمیل حنیف , سردار رشید ,سردار شفیع , سردار رزاق , کاشف عباسی, امتیاز فہیم , سردار ندیم ,راجہ ضمیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش ک

یہ بھی پڑھیں

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

ممبئی (میڈیا 92نیوز آن لائن) بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے بالی …