تازہ ترین خبریں
”میری بیوی نے کہاہے کہ میں گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی اگر آپ ۔۔“خلیل الرحمان قمر کا ایک اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

”میری بیوی نے کہاہے کہ میں گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی اگر آپ ۔۔“خلیل الرحمان قمر کا ایک اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: معروف مصنف خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی کشیدگی اب سوشل میڈیا پر شدت اختیار کر چکی ہے جبکہ نجی ٹی وی جیو انٹر ٹیمنٹ نے معاہدہ منسوخ کرنے کااعلان بھی کر دیا ہے تاہم ایسی صورتحال میں مصنف کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیاہے ۔

سوشل میڈیا پر چلنے والے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ آپ کو پتا ہے دو دن سے ایک ہی کپڑوں میں انٹر ویو دے رہاہوں ،میری بیوی نے کہا ہے کہ اگر اس بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔ماروی سرمد کے بارے میں خلیل الرحمان نے کہا یہ کیا سمجھتی ہیں اپنے آپ کو، کون ہے کہاں سے آئی ہے دین کو اورپاکستان کو گالی دیتی ہے، اورمجھ سے امید کی جارہی ہے کہ میں اس سے معافی مانگوں۔ اس خاتون سے معافی مانگنے کے بجائے میں خود کو مارنا اورخودکشی کرنا پسند کروں گا۔

میزبان نے خلیل الرحمان قمرسے سوال کیا کہ کیا یہ صحیح ہے کہ آپ نے ”میرے پاس تم ہو“ کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ 5 گنا کردیا ہے جس پر انہوں نے کہا میں پہلے ہی پاکستان کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا مصنف ہوں اورمیں پروڈیوسرز کا بڑا خیال کرتا ہوں میں انہیں اتنی تکلیف میں نہیں ڈالتا میں جانتاہوں وہ کتنا کماتے ہیں۔

عورت مارچ کے حوالے سے خلیل الرحمان نے کہا آج میں اس کے خلاف میدان میں کودا ہوں، کل چارلوگ اورآئیں گے اور خواتین بھی اس کے خلاف سامنے آئیں گی کیونکہ اس سے دراصل متاثر تو وہ عورتیں ہورہی ہیں، زیادتی ان کے ساتھ کی جارہی ہے کہ آپ ان کی حیاداری میں نقب لگانے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …