تازہ ترین خبریں
اداکارہ میرا حادثے میں زخمی

اداکارہ میرا حادثے میں زخمی

نیو یارک: فلمسٹارمیرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔

اپنی اداکاری، انگریزی زبان سمیت بیانات کولے کر خبروں کی زینت بننے والی پاکستانی اداکارہ میرا امریکا میں حادثے کا شکارہوگئیں۔ حادثے میں اداکارہ کی گردن اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق امریکا کے نجی اسپتال میں اداکارہ کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کی جانب سے میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کے باعث تو کبھی مختلف سکینڈلزسمیت دوسرے فنکاروں پرتنقید کرنے جیسے معاملات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن) حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات …