تازہ ترین خبریں
"بار بار کے سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی" کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق نے حیران کن بات بتادی

"بار بار کے سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی” کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق نے حیران کن بات بتادی

لاہور:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بار بار کےسفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ضرور ہوئی ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ سفر کی وجہ سے میچ ہار رہے ہیں۔عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذہنی، جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے مینجمنٹ محنت کر رہی ہے۔سابق آل راﺅنڈر نے کہا کہ بالرز ہی میچ جتواتے ہیں تاہم ہمیں بالرز سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہیں ہوسکی ہیں۔عبدالرزاق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آنے والے میچز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020 قومی …