تازہ ترین خبریں
محسن داوڑ اور علی وزیر نے افغانستان جانے کیلئے اجازت نہیں مانگی، فردوس عاشق اعوان کی تردید

محسن داوڑ اور علی وزیر نے افغانستان جانے کیلئے اجازت نہیں مانگی، فردوس عاشق اعوان کی تردید

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر نے افغانستان جانے کیلئے اجازت نہیں مانگی، محسن داوڑ کا دعویٰ گمراہ کن اور ریاستی اداروں کو بد نام کرنے کی کوشش ہے،انہوں نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دی تو اسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر دونوں کے نام ای سی ایل پر ہیں،افغانستان جانے کیلئے انہوں نے اجازت نہیں مانگی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ محسن داوڑ کا دعویٰ گمراہ کن اور ریاستی اداروں کو بد نام کرنے کی کوشش ہے،ای سی ایل کا معاملہ وزارت داخلہ دیکھتی ہے،اگر وہ باہر جانے کی درخواست دیں تو اسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان آنے سے ایک گھنٹہ پہلے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے دونوں اراکین اسمبلی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل جانے کی اجازت دینے کا بیان سامنے آیا تھا ، شہزاد اکبرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …