تازہ ترین خبریں
وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی پر مبارکباد

وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندو برادری کو ہولی تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری ہندو برادری کو رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کے لیے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ جس میں روائتی ڈانڈیا اور گربہ رقص بھی کیے جا رہے ہیں۔

شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں میں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کےلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ہولی کے دوسرے روز ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر خوشی کا اظہار کیا جائے گا جس میں نوجوان، بچے، بوڑھے سبھی ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …