تازہ ترین خبریں
عورت مارچ میں برقع پہن کر شریک ہونے والا نوجوان گرفتار

عورت مارچ میں برقع پہن کر شریک ہونے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد: عورت مارچ میں برقع پہن کر شریک ہونے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گرفتار شخص کا نام عثمان ہے جس کا کہنا ہے کہ فاٹا کی خواتین یہاں نہیں آسکتیں اس لیے میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔ گرفتار کے بعد کوہسار پولیس نے نوجوان کو تھانے منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی عورت آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے مارچ کے شرکا پر بعض افراد کی جانب سے پتھراؤ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شرکا نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …