تازہ ترین خبریں
ٹھٹہ کے قریب فارم سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد

ٹھٹہ کے قریب فارم سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد

ٹھٹہ (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) جھمپیر کے قریب نجی فارم سے ماں اور اس کے 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

نیوز رپورٹ کے مطابق ٹھٹہ کے قریب نوری آباد روڈ پر واقع کولمبیا فارم نامی نجی فارم ہاؤس سے ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت 40 سالہ سومری، 10سالہ اشوک، 7 سالہ مکیش، 4 سال آکاش اور 3 سال کے نکھل کے ناموں سے ہوئی ہے، سومری ان چاروں بچوں کی ماں ہے، کمرے میں لاشوں کے قریب سے زہر کی بوتل ملی ہے جب کہ شواہد اور ثبوت بھی جمع کرلیے گئے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے پر ہی واقعے کی وجوہات بتائی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …