تازہ ترین خبریں
سپریم کورٹ کاخیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی کے کو تیاری کا حکم

سپریم کورٹ کاخیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی کے کو تیاری کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی کے کو تیاری کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ آپ تیاری کریں وقفے کے بعد سماعت دوبارہ کریں گے ۔
سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ چار مختلف قسم کے کیسز ہیں سارے یکجا کیسے ہو گئے؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی کے نے کہا کہ 79 کیسز ہیں اور79 ججمنٹ ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ رحمن بابا کے مزار کے ملازمین کا مقدمہ کیا ہے؟،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ایک کلر ک کے علاوہ دیگر ملازمین کو ریگولیر کردیا گیا ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ 3 جون 2008 کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیل ون پر انکورریگولر کردیاگیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی کے نے کہا کہ ٹرسٹ پراپرٹی کو گورنمنٹ میں ضم کر دیا گیاہے ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ اس کے بعدآپ نے ٹرسٹ کو دوبارہ ری سٹرکچر کرایا۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ گریڈون میں تعلیم نہیں ہاتھ پاﺅں دیکھنے ہوتے ہیں ؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی کے نے کہا کہ ایک ہی کیس میں مختلف درخواستیں ہیں،45 کی تیاری کی ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم مقدمات خارج کر دیتے ہیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی کے نے کہا کہ تیاری نہ ہونے کی وجہ سے کیسز خارج نہ کریں ،کیسز خارج کرنے سے صوبے کا نقصان ہوگا،اتنے سارے کیسز کی ایک ساتھ تیاری مشکل ہے ۔عدالت نے کہا کہ آپ تیاری کریں وقفے کے بعد سماعت دوبارہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …