تازہ ترین خبریں
سوشل میڈیا سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر

سوشل میڈیا سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور: ٹاک ٹک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک بڑی مشکل میں پھنس گئیں، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نے متعلقہ تھانے کو نوٹس جاری کر دیئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور دونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

سیشن کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے اور کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …