تازہ ترین خبریں
” میں بھی اب یہ کہوں گی“اداکارہ متھیرا نے اپنی بے باک تصاویر شیئرکردیں

” میں بھی اب یہ کہوں گی“اداکارہ متھیرا نے اپنی بے باک تصاویر شیئرکردیں

کراچی :گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیابھر میں خواتین کا عالمی دن منایاگیاتاہم پاکستان میں مارچ کے شرکاءکی طرف سے متنازعہ نعروں نے اسے عالمی میڈیا کی شہہ سرخیوں میں بھی جگہ دلائی، اب اداکارہ متھیرا نے اپنے انداز میں خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ساتھ ہی اعلان بھی کردیا۔

انسٹاگرام پر اپنی بے باک تصویر شیئرکرتے ہوئے متھیرا نے لکھا’ اب میں یہ کہوں گی ، میرا جسم (تنگ نظرلوگو، آپ کوجو بھی اچھا لگے) میری مرضی۔اب ہرطرح کی منافق عورتیں بھی آئیں گی جو میرے لباس سے میرا جائزہ لیں گی ، سادہ الفاظ میں بعض اوقات کچھ خواتین جو اصل دیکھنے اور رحم سے انکاری ہوتی ہیں، اپنے بیٹے کی اچھی تربیت کریں اور وہ عورت کی عزت کرے، اگرآپ اپنے بیٹے اور بیٹی کی پرورش دہرے منافقانہ طریقے سے کریں گے تو آپ کے بچے بھی آپ کی پیروی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …