تازہ ترین خبریں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کروناوائرس اس وقت دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے اور لوگوں میں پریشانی بھی پائی جارہی ہے تاہم اب پاکستان کیلئے بھی ایک تشویشناک خبر آ گئی ہے کہ پی آئی اے کو بھی اس وائرس کے باعث بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیاہے ۔   ضرور پڑھیں: سعودی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم، پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟بہت بڑی خوشخبری آگئی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اثر پاکستانی ایئر لائن پی آئی اے پر بھی آ رہاہے ۔ عمرہ زائرین پر پابندی سے پی آئی اے کو 2 ارب روپے کا جھٹکا لگ گیاہے کیونکہ پابندی کے باعث پی آئی اے کی ہفتہ وار 47 پروازیں معطل ہو رہی ہیں جبکہ 50ہزار سے زائد عمرہ زائرین متاثر ہوئے ہیں ۔پی آئی اے نے بیان میں کہا کہ 31 مارچ تک عمرہ زائرین کے ٹکٹس منسوخ ہوئے ہیں ، قطر اور ایران کیلئے پروازوں کی بندش سے بھی مالی خسارہ ہو رہاہے ۔

لاہور:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ ہو یا کوئی اور پارٹی‘ کوئی غریبوں کا نہیں سوچتا‘عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس کر رہ گئے ‘حکومت کے پاس معیشت کیلئے کوئی پلان نہیں‘ باہر سے لائے گئے ماہرین کو پاکستانیوں کے مسائل کا علم نہیں۔

وہ حل کیسے نکالیں گے‘ ن لیگ والے ادھارکے پیسے پر معیشت چلاتے تھے‘شہری نہیں ٹیکس کا نظام چورہے‘حکومت کی نالائقی کا نقصان عوام اٹھا رہی ہے، معاشی صورتحال پہلے سے بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے‘ ہمسایوں سے تجارت کے سواکوئی راستہ نہیں۔

حکومت نے پاکستان کے دوست ممالک پر زیادہ انحصار کیا۔پیرکو لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ 2018 میں ہمیں معلوم تھا معاشی بحران کی طرف جا رہے ہیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے سارے مطالبات تسلیم کیے‘ غیرملکی اقتصادی ماہرین پاکستانی معیشت سے ز یادہ واقف نہیں۔ دریں اثناء یہاں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہناتھاکہ معیشت کی وہ صورتحال نہیں تھی جو مسلم لیگ (ن) والے بتاتے تھے۔

ان کی اپنی پالیسی تھی وہ ادھار کے پیسے پر معیشت چلاتے تھے‘نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے زور پر ٹیکس اکٹھا نہیں ہو سکتا، شہری چور نہیں ہیں ٹیکس کا نظام چور ہے‘ِموجودہ حکومت میںمعیشت کا سانس تک نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …