تازہ ترین خبریں
کراچی: ملیر سٹی میں پولیس نے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، خاتون گرفتار

کراچی: ملیر سٹی میں پولیس نے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، خاتون گرفتار

کراچی :کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے اغوا کرنے والی خاتون کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے والدین کی مدعیت میں اغواکار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کے اغواء کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ 15 پر اطلاع ملنے کے بعد ی پولیس نے فوری کارروائی کرکے اغواء کار خاتون کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق بازیاب کئے جانے والا اڑھائی سالہ شہیر ملیر سٹی کا ہی رہائشی ہے جبکہ شہیر کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین کی ہی مدعیت میں اغواء کار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب اغواء کار خاتون سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …