تازہ ترین خبریں
پی ایس ایل فائیو: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا آج جوڑ پڑے گا

پی ایس ایل فائیو: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا آج جوڑ پڑے گا

لاہور: پی ایس ایل میں ایک روزہ آرام کے بعد کھلاڑیوں کی سپر فارم نظر آئے گی، شاندار کم بیک کرنے والی لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ کپتان وہاب ریاض کہتے ہیں کہ مقابلے کو آسان نہیں لیں گے، پلے آف تک رسائی اولین ترجیح ہے۔

لیگ فائیو میں شارٹ بریک کے بعد کم بیک، آج بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔ بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے والے لاہور قلندرز کا نمبر ٹو پشاور زلمی سے جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل کا 24واں میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا۔

قذافی اسٹیڈٰیم میں چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، کرکٹ دیوانے بے قرار، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس کے لیے ٹریننگ کی۔ قلندرز کو ہوم گراؤنڈ اور اپنے کراؤڈ کا مان ہے، طوفان برپا کر دینے والے بین ڈنک ٹیم کی جان ہوں گے۔ رواں سیزن سمیت لیگ کے آخری پانچ میچز میں ناکامی کے باوجود زندہ دلان کی ٹیم کو فاتحانہ ٹریک پر رہنے کی امید ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کو بھی کامیابی کا جنون ہے، کپتان وہاب ریاض کہتے ہیں میچ کو آسان نہیں لیں گے، اپنا پلان بھی بتا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …