تازہ ترین خبریں
’اداکارہ ہوں جسم فروش نہیں‘پاکستانی ماڈل نے’ مخصوص ملاقات ‘کے خواہشمند شخص کو ایسا سبق سکھا دیا کہ وہ کہیں منہ دکھانے کا نہ رہا

’اداکارہ ہوں جسم فروش نہیں‘پاکستانی ماڈل نے’ مخصوص ملاقات ‘کے خواہشمند شخص کو ایسا سبق سکھا دیا کہ وہ کہیں منہ دکھانے کا نہ رہا

اسلام آباد:آن لائن ہراسانی سے شوبز سے وابستہ شخصیات بھی محفوظ نہیں رہیں تاہم پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انہیں پیسوں کے بدلے ملاقات کی خواہش ظاہر کرنے والے شخص کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

مریم نفیس نے واٹس ایپ پر بھیجے گئے تمام پیغامات اور بھیجنے والے کا نمبر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کر دی۔سکرین شارٹس میں ایک شخص نے اداکارہ کو میسجز بھیجے اور ان کے پوچھنے پر بتایا کہ وہ دانش ہے اور اس کا تعلق لاہور سے ہے۔ مریم نے پوچھا ’کیا میں آپ کو جانتی ہوں‘ جس پر موصوف بولے ’نہیں‘ اور پھر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی اس سے زیادہ نہیں جانتا کہ آپ ایک اداکارہ ہیں ،میں آپ کے ساتھ کچھ گھنٹے گزارنا چاہتا ہوں،اگر آپ مجھے اپنے منیجر کا نمبر دے دیں تو میں اس کے ساتھ پیسوں، ملک اور (ملاقات کی) جگہ کیلئے معاملات طے کرلوں، میں دو سے تین لاکھ اداکرسکتا ہوں‘۔

سکرین شارٹس کے مطابق مریم نے اسے ان سب باتوں کا کوئی جواب نہیں دیا البتہ انہوں نے اس ساری چیٹ کے سکرین شارٹس اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کردیئے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم نے لکھا کہ ’ادکارہ ہوں ، جسم فروش نہیں۔مریم نفیس نے مزید لکھا کہ ’انجان شخص کی جانب سے ملاقات کے عوض پیسوں کی پیش کش کے پیغامات ان کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہے ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسے بیمار ذہنیت والے افراد کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کا کام ہی یہی ہے‘۔اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نےکوشش کی کہ وہ ایسے نامناسب پیغامات کے جوابات سے منہ موڑ لیں مگر ان کے پاس ان پیغامات کے اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے علاوہ کوئی بھی راستہ نہیں تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ ہیں اور برائے فروخت نہیں ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے اسکرین شاٹ شیئر کیے جانے پر کئی افراد نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے اور انہیں پیغامات بھجوانے والے کے عمل کی مذمت کی اور ساتھ ہی کچھ افراد نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے پیغامات کو نظر انداز کردیا کریں، کیوں کہ بطور اداکارہ لوگ ان سے ملنے کی خواہش بھی رکھیں گے اور اس کے عوض وہ پیسوں کی پیش کش بھی کریں گے۔

مریم نفیس خواتین کے حقوق کیلئے بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں اور 8مارچ کو ہونے والے خواتین مارچ میں بھی شریک ہوئی تھیں

مریم نفیس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ان کی خوبصورتی کی نہ صرف لوگ بلکہ وہ خود بھی تعریف کرتی دکھائی دیتی ہیں جیسا کہ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ وہ پیدائشی طور پر HOT ہیں

یہ بھی پڑھیں

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

26 ستمبر ، 1932 – ہندوستان کے مہاتما گاندھی نے 6 دن اور 5 گھنٹے …