تازہ ترین خبریں
تعلیم کے نام پرلوگوں کو لوٹ رہے ہیں احساس نام کی چیز نہیں ہے ،سندھ ہائیکورٹ نجی سکولوں میں مختلف ایونٹس کے نام پر زائدفیسیں لینے کے کیس پر برہم

تعلیم کے نام پرلوگوں کو لوٹ رہے ہیں احساس نام کی چیز نہیں ہے ،سندھ ہائیکورٹ نجی سکولوں میں مختلف ایونٹس کے نام پر زائدفیسیں لینے کے کیس پر برہم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نجی سکولوں میں مختلف ایونٹس کے نام پر زائدفیسیں لینے کے کیس پر برہمی ہو گئی ،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے نام پرلوگوں کو لوٹ رہے ہیں احساس نام کی چیز نہیں ہے ۔

سکولوں میں مختلف ایونٹس کے نام پر زائدفیسیں لینے کے کیس پر سماعت ہوئی،نجی سکول کا منیجرعدالت میں پیش ہوگیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کونساایونٹ آپ روز کرتے ہیں ؟،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ عجیب دھندابنایا ہوا ہے، والدین کو بلیک میل کرتے ہو،خود بھی کچھ کروگے یا سب کچھ والدین سے وصول کروگے ؟۔

عدالت نے کہا کہ تعلیم کے نام پرلوگوں کو لوٹ رہے ہیں احساس نام کی چیز نہیں ہے ،ڈائریکٹر نجی سکول ڈاکٹر منصوب صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سکولوں میں کیا ہو رہاہے ؟کچھ علم بھی ہے ؟،ڈاکٹر منصور نے کہاکہ سکولوں کو پابند کیاگیاہے ٹیوشن فیس کے علاوہ کچھ نہیں لینا،عدالت نے کہا کہ سکولوں میں ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی فیس نہیں لینی ۔

عدالت نے کہا کہ سپورٹس ڈے کے نام پر ماہانہ 1000 روپے کس بات کے لیتے ہیں ؟،عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ فوٹو سٹیٹ کے 1000 روپے کس بات کے لیتے ہیں ؟،عدالت نے کہا کہ سپورٹس فیس الگ لے رہے ہو تو فزکس اورانگریزی کی ابھی الگ الگ لو ۔عدالت نے نجی سکول کو ٹیوشن فیس کے علاوہ زائد فیسیں وصول کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …