تازہ ترین خبریں
جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کراچی پہنچ کر خوشی سے نہال ہو گئے

جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کراچی پہنچ کر خوشی سے نہال ہو گئے

کراچی جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین 13 سال بعد کراچی آنے پر خوشی سے نہال ہیں۔جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین 2007 کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں اور وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ڈیل اسٹین خاصے سرگرم رہے اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے خوشی کا اظہار اور یاد گار لمحات کا تذکرہ کیا۔ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ 13 سال بعد کراچی آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں کرائوڈ کا جوش دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے نہیں کھیل رہے البتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں۔میڈیا ٹاک کے بعد ڈیل اسٹین نے صحافیوں کے ساتھ خصوصی طور پر سیلفی بنائی اور پھر نیشنل اسٹیڈیم میں نصب آنرز بورڈ بھی دیکھا اور اپنا نام درج دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔فاسٹ بولر نے آنرز بورڈ کے ساتھ بھی تصاویر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …