تازہ ترین خبریں
پی ایس ایل کے کراچی میں باقی تین میچز خالی سٹیڈیم میں میچ کروانے سے پی سی بی کو کتنا نقصان ہو گا ؟

پی ایس ایل کے کراچی میں باقی تین میچز خالی سٹیڈیم میں میچ کروانے سے پی سی بی کو کتنا نقصان ہو گا ؟

لاہور :کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ میچز تماشائیوں کے بغیر خالی سٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
گزشتہ روز سندھ حکومت کی سفارش پر پی ایس ایل کے کراچی میں شیڈول بقیہ میچز خالی نیشنل سٹیڈیم میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں طے شدہ میچز سے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے سینٹرل ریونیو پول میں کم از کم 100 ملین پاکستانی روپے کی آمدنی کی توقع تھی لیکن اب پی سی بی اس سے محروم ہوگیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹکٹوں کی فروخت، میزبانی اور دیگر برینڈ ایکٹی ویشن کی مد میں حاصل ہونا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی ایس ایل کے سینٹرل پول کا یہ نقصان پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی تمام فرنچائز کو پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق برداشت کرنا ہوگا۔ فارمولے کے مطابق سینٹرل پول میں پی سی بی کا حصہ 30 فیصد جب کہ 6 فرنچائزز (اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز) کا مشترکہ حصہ 70 فی صد ہوتا ہے۔خدشہ ہے کہ اگر پنجاب میں بھی اس طرح کے معاملات رہے تو پی سی بی کا نقصان مزید بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …