تازہ ترین خبریں
” میں نے نیب کو کہا کہ میں لکھ کر جواب لایا اور بتا دیں ۔۔“احتساب عدالت میں پیشی ،میر شکیل الرحمان نے میڈیا سے کیا گفتگو کی ؟ جانئے

” میں نے نیب کو کہا کہ میں لکھ کر جواب لایا اور بتا دیں ۔۔“احتساب عدالت میں پیشی ،میر شکیل الرحمان نے میڈیا سے کیا گفتگو کی ؟ جانئے

لاہور:نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر نے بعد آج ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوبھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق میر شکیل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا موقف دیا کہ میں نیب کے سامنے پیش ہو گیا ، مجھ سے مزید سوالات پوچھے گئے ، میں نے ان کے بھی مکمل جوابات دے دیئے ، میں نے نیب کو کہا میں لکھ کر جواب لایا ہوں ، بتا دیں کون کون سی چیز چاہیے ، نیب نے مجھے مکمل سنا ہی نہیں ، انہوں نے ریکارڈنگ کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں دوسری مرتبہ گیا میری پوری بات نہیں سنی گئی ۔

میر شکیل الرحمان کی جانب سے بیرسٹر اعتزاز احسن دلائل دیں گے جبکہ احتساب عدالت میں میر شکیل الرحمان روسٹرم پر موجود ہیں ۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر حافظ اسد اعوان دلائل دیں گے ۔ سماعت کے آغاز پر اعتزاز احسن نے عدالت سے اپنے موکل میر شکیل الرحمان سے ملاقات کی اجازت مانگی اور کہا کہ ابھی وکالت نامے پر دستخط کیے ہیں ، مجھے میرے موکل سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے اعتزاز احسن کی درخواست قبول کرتے ہوئے الگ ملاقات کی اجازت دے دی ہے اور سماعت کو کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …