تازہ ترین خبریں
کراچی: سانحہ رضویہ کے مرکزی ملزم جاوید اور ساتھی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی: سانحہ رضویہ کے مرکزی ملزم جاوید اور ساتھی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی :کی مقامی عدالت نے سانحہ رضویہ کے مرکزی ملزم جاوید عرف پورشن اور ساتھی یونس کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ کیس میں ایس بی سی اے کے گرفتار 3 ملازمین ریمانڈ پر ہیں۔

سٹی کورٹ میں رضویہ سوسائٹی میں عمارت گرنےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم بلڈر جاوید عرف پورشن اور ساتھی یونس کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم جاوید نے کہا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے اسکوائر فٹ، فلور کے حساب سے رشوت لیتےتھے جن افسران کو گرفتار کیا گیا، ان کو نہیں جانتا۔ غیرقانونی تعمیرات کیلئے میں نے ضلع وسطی کے افسران کو رشوت دی تھی۔ عمارت گرنے میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ اس وقت ایس بی سی اے افسران ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …