تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس سے بچاوکیلئے سندھ میں قیدیوں کی سزا معاف

کرونا وائرس سے بچاوکیلئے سندھ میں قیدیوں کی سزا معاف

کراچی:کرونا وائرس سے بچاو کیلئے سندھ میں قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔سزا کی معافی کااعلان آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزاو¿ں میں 60 دن کی معافی کا فیصلہ کیاگیاہے۔
ایک طرف قیدیوں کی رہائی کی بات کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ان تمام قیدیوں کو پیشی سے استثنیٰ دیئے جانے پر سندھ حکومت نے غور شروع کردیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب ترجمان سندھ حکومت کہتے ہیں جیلوں میں موجود قیدیوں کو مخصوص مدت کےلئے عدالتوں میں نہ لایاجائے، قیدیوں کی پیشی سےاستشنیٰ کےلیے حکومت عدالت عالیہ سے رجوع کرےگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے بھی کورونا وائرس کے سبب قیدیوں کو محدود کرنےکی تجویز دی تھی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے عام سائلین کی بھی عدالتوں میں آمدورفت محدود کرنے کی درخواست کریں گے۔

واضح رہے کہ 13 مارچ کو سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پرچہ درج ، کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار : گوہر نفیس لاہور(میڈیا 92 نیوز …