تازہ ترین خبریں
برادر ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی، صدر پاکستان آج چین روانہ ہوں گے

برادر ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی، صدر پاکستان آج چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی آج چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ چینی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق چین کے صدرشی چن پنگ نے پاکستانی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی تھی۔ صدرمملکت اپنے ہم منصب سمیت چین کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا دورہ چین سے اظہار یکجہتی کےلئے ہے۔ چین نے حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے خلاف قابل قدر اقدامات کئے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات بھی ہیں۔

خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے سبب اس وقت انتہائی بری صورتحال ہے اور تا دم تحریر3213 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔چین میں 80860 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 3226 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کورونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔

مشکل کی اس گھڑی میں چین کی وزارت خارجہ نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی تھی کہ میڈیکل اشیا کی فوری مدد کی ضرورت ہے اور پاکستان پہلا ملک تھا جس نے طبی آلات پر مشتمل فوجی جہاز چین بھیجوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …