تازہ ترین خبریں
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

راولپنڈی (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی واجد علی شہید ہو گیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع دادو سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائر کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …