تازہ ترین خبریں
پی ایس ایل سے منسلک تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل سے منسلک تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے منسلک تمام تر افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حفاظتی اقدامات کے طور پر کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے منسلک تمام افراد کے ٹیسٹ جلد از جلد ہوٹل میں ہی مکمل کیے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ فوری طور پر ختم
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

پی ایس ایل سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں آج لاہور میں ملتانز سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونا تھا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان تھا۔

پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے کھیلے جانا تھا لیکن آج کے میچز کو فوری ملتوی کردیا گیا جب کہ فائنل کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد کھیلنےکو تیار نہیں اس لیے ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کےاجلاس میں کیا گیا جب کہ پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو فیصلے سےآگاہ کردیا۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے ایونٹس کے میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا پھر بعد میں اس کے میچز محدود کردیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …