تازہ ترین خبریں
ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دکان لگانے سے باز نہ آئی ،فردوس عاشق اعوان

ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دکان لگانے سے باز نہ آئی ،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دکان لگانے سے باز نہ آئی ،عوام کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی گواہی دنیا دے رہی ہے ،عالمی ادارہ صحت کا بیان اس کامنہ بولتا ثبوت ہے ،ن لیگ نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں پر وار کیا۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ن لیگ کرونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان لگانے سے باز نہ آئی۔عوام کے تحفظ،مفاد اور سلامتی کیلئے اٹھائے گئے عمران خان کے بروقت اقدامات کی گواہی دنیا دے رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا بیان اس کا منہ بولتا ثبوت ہے

فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اگر آپ کو عوام کا درد اور احساس ہوتا تو آزمائش کی اس گھڑی میں آپ کی قیادت اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہوتی۔فارن فنڈنگ کا واویلا مچانے کی بجائے فارن اکاؤنٹ رکھنے والی فارن میں بیٹھی اپنی قیادت کو پاکستان آنے کی اپیل کریں۔

معاون خصوصی کاکہنا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں پہ وار کیا جو پاکستان اپنا پیسہ بھجواتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ احسن اقبال صاحب کاش آپ ان کے خلاف آواز بلند کرتے جنہوں نے پاکستان کے عوام کی جیبیں کاٹیں اور لندن فرار ہوگئے،منی لانڈرنگ کی اور پاکستان سے پیسہ باہر بھجوایا۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے اپوزیشن کرونا کے بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی کاوشوں کو تقویت دے۔یہ قومی مسئلہ ہے،ایک ہوکر اس وائرس کو شکست دینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …