تازہ ترین خبریں
پاک پتن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

پاک پتن(میڈیا 92 نیوز آن لائن ) نواحی گاؤں میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

نیوز کے مطابق پاک پتن کے نواحی گاؤں 71 ای بی میں رمضان نامی شخص کے گھر کی ایک دیوار گر گئی، ملبے میں رمضان کی والدہ اور بیٹی دب گئے۔ گھر کے افراد دادی اور پوتی کو نکالنے کے لئے ملبہ ہٹا رہے تھے کہ کمرے کی چھت گر پڑی۔

واقعے کی اطلاع ملننے پر گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا، نکالے گئے افراد میں سے 4 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 زخمی تھے۔

امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ جواد رمضان ،12 سالہ شہزاد رمضان ،8 سالہ بیٹی فرح رمضان اور شریفاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ 8 سالہ شان رمضان اور محمد رمضان شدید زخمی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …