تازہ ترین خبریں
جڑواں بچوں کا نام "کووڈ" اور "کورونا" رکھ دیا گیا

جڑواں بچوں کا نام "کووڈ” اور "کورونا” رکھ دیا گیا

بھارت (میڈیا 92 آن لائن ) چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 64 ہزار 700 سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 12 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا وائرس سے آگاہی متعلق دنیا بھر میں جہاں بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں تو وہیں کورونا وائرس سے متعلق انوکھے اور عجیب و غریب اقدامات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران چند روز قبل ریاست چھتیس گڑھ میں پریتی اور وینے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

جڑواں بچے ریاستی دارالحکومت رائے پور کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر میموریل اسپتال میں پیدا ہوئے۔

بچوں کے والدین نے کہا کہ ہم نے ان مشکل ترین حالات میں اس دن کو یادگار بنانے کے لیے اپنے بچوں کا نام "کووڈ” اور "کورونا” رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس جان لیوا اور خطرناک ہے لیکن اس وبا نے ہمیں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنا سکھایا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال
بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ہزار 374 تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …